بھارتی فوج کی درندگی انتہاء کو پہنچ گئی، شوپیاں میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید

سری نگر: بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع شوپیاں میں 2 کشمیری نوجوان شہید کر دیے۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے کانی گام میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ قبل ازیں اسی علاقے میں ایک حملے میں دو بھارتی فوجی زخمی ہو گئے تھے۔آخری اطلاعات تک علاقے میں بھارتی فوج کا آپریشن جاری تھا۔

دریں اثنا ضلع کٹھوعہ کے علاقے ماچھیڈی میں ایک بیرک منہدم ہونے کی وجہ سے دو بھارتی فوجی ہلاک جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔

Comments are closed.