مقبوضہ وادی کشمیریوں کیلئے مقتل۔۔۔ بھارتی فوج نے مزید تین نوجوان شہید کردیئے

سری نگر: بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر مقتل میں تبدیل ہو گیا ہے، قابض بھارتی فوجیوں نے بربریت اور ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں مزید 3 کشمیری نوجوان شہید کر دیئے۔

قابض بھارتی فورسز کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی سوپور قصبے میں کی گئی جہاں پر درندہ صفت بھارتی فوجیوں نے تین کشمیری نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کیا، کے ایم ایس کے مطابق تینوں نوجوانوں کو نام نہاد تلاشی و محاصرہ آپریشن کی آڑ میں گولیا ماری گئیں۔

سوپور قصبے کے علاقے پیٹھ سیر میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی سے قبل غاصب فوج نے داخلی و خارجی راستے بند کر کے علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس معطل کر دی، جب کہ بھارتی فوج کے اہلکار گھر گھر تلاشی کے نام کشمیری عوام کو ہراساں کیا گیا، ادھر بھارتی قابض انتظامیہ نے بڈگام اور بارہمولہ کے درمیان ٹرین سروس بھی معطل کر دی ہے۔

Comments are closed.