نیوزی لینڈ دہشت گردی میں مزید 3 پاکستانی شہید

اسلام آباد: وزارت خارجہ نے نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں دہشت گردی کے نتیجے میں 9 پاکستانیوں کے شہید ہونے کی تصدیق کردی۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق نیوزی لینڈ کی مساجد پر ہونے والے دہشت گردانہ حملوں میں مزید 3 پاکستانیوں ذیشان رضا، ان کے والد غلام حسین اور والدہ کرم بی بی کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد پاکستانی شہداء کی تعداد 9 ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دفتر خارجہ شہداء کے خاندانو ں سے رابطے میں ہے۔

دفتر خارجہ نے اس سے قبل سید اریب احمد، محبوب ہارون، سہیل شاہد، سید جہانداد علی، نعیم رشید اور ان کے بیٹے طلحہ نعیم شہید کی شہادت کی تصدیق کی تھی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے گزشتہ روز اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ نیوزی لینڈ میں پاکستانی ہائی کمیشن سانحہ کرائسٹ چرچ کے حوالے سے مزید تفصیلات اکٹھی کررہا ہے۔ شہید و زخمی ہونے والے افراد کے اہلخانہ وزٹ ویزا کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔

Comments are closed.