مقبوضہ کشمیر میں مزید 4کشمیری نوجوان غیرقانونی طور پر گرفتار کر لئے گئے

سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے جنوبی کشمیر سے مزید چار کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس نے کولگام میں قاضی گنڈ کے علاقے ملپورہ میربازار میں ایک چوکی سے تین نوجوانوں کو گرفتار کیا۔ گرفتار کئے گئے نوجوانوں کی شناخت عبید مشتاق ،عادل جمال بٹ اور دانش رسول کے طورپرہوئی ہے جو کہ پلوامہ کے علاقے ترال کے رہائشی ہیں۔ پولیس نے چوتھے نوجوان کو شوپیاں کے علاقے مجھ مرگ سے گرفتار کیا۔

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج اور پولیس معصوم کشمیریوں کی نسل کشی اور خلاف قانون گرفتاریوں میں مصروف ہے، بے گناہ مسلمان نوجوانوں کو سرچ آپریشن کی آڑ میں غیرقانونی طورپر گرفتار کر کے عقوبت خانوں میں بہیمانہ کا تشدد بنایا جاتا ہے۔

Comments are closed.