پنجاب اسمبلی کے ایم پی ایز کو خریدنے کے لیے 50کروڑ روپے دیئے جارہے ہیں، عمران خان

آصف زرداری لوٹی ہوئی دولت سے لوگوں کو خرید رہا ہے۔یہ نہ صرف جمہوریت بلکہ معاشرے کے اقدار پر حملہ ہے، سپریم کورٹ نے خریدو فروخت روک دی ہوتی تو آج یہ نہ ہوتا، عمران خان

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے ایم پی ایز کو خریدنے کے لیے 50کروڑ روپے دیئے جارہے ہیں۔ آصف علی زرداری کو جیل میں ڈال دیناچاہیے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ آج لاہور میں سندھ ہاوس جیسا منظر ہے۔ صوبائی ارکان اسمبلی کو خریدنے کے لیے 50کروڑ روپے دیئے جارہے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ  ۔خرید و فروخت کے غیر سیاسی عمل کو بالکل برداشت نہیں کیاجائےگا۔آصف علی زرداری نے اپنی کرپشن پر این آر او لیا ۔لاہور میں سندھ ہارس ٹریڈنگ دہرائی جا رہی ہے۔ اسلام آباد میں سندھ ہاوس سے ہاوس ٹریڈنگ ہوئی تھی۔عمران خان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں سندھ ہاوس سے ارکان کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی گئی تھی۔ہارس ٹریڈنگ آصف علی زرداری کر رہا ہے۔آصف علی زرداری کو جیل میں ڈال دیناچاہیے۔ آصف زرداری لوٹی ہوئی دولت سے لوگوں کو خرید رہا ہے۔یہ نہ صرف جمہوریت بلکہ معاشرے کے اقدار پر حملہ ہے، سپریم کورٹ نے خریدو فروخت روک دی ہوتی تو آج یہ نہ ہوتا۔عمران خان نے سوال کیا کہ کیا رجیم چینج سے آنے والی حکومت کو قومی نقصان کا اندازہ ہے۔

Comments are closed.