کابینہ کا خصوصی اجلاس: ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کی منظوری موخر

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں ایمنسٹی اسکیم کے مختلف پہلووں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ کابینہ نے ایمنسٹی اسکیم میں مزید بہتری کے لیے منظوری آئندہ اجلاس تک موخر کردی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے تمام مجورزہ پہلووں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کی منظوری وفاقی کابینہ کے آئندہ اجلاس تک موخر کر دی گئی

اجلاس کے بعد وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان کے ذریعے بتایاکہ کابینہ اجلاس میں ایمنسٹی اسکیم سے متعلق تمام آپشنز کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا، ایمنسٹی اسکیم کی کچھ شقوں میں مزید بہتری کی ضرورت محسوس کرتے ہوئے فوری منظوری روک دی گئی ہے۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق   اجلاس میں وزراء نے موقف اختیا رکیا کہ کیا موجودہ ماحول میں ایسی اسکیم لائی جاسکتی ہے اور اس سے معیشیت کو کس قدر فائدہ ہو گا ؟ وزراء کا یہ بھی کہناتھا کیا کاروباری افراد ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے تیار ہیں؟ اور اس بات کو کیسے یقینی بنایا جائے گا کہ یہ ایمنسٹی اسکیم آخری ہوگی؟

Comments are closed.