لندن: دنیائے کرکٹ کا سب سے بڑا میلہ سج گیا۔ بارہویں آئی سی سی ورلڈ کپ میں دنیا کے دس ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ورلڈ کپ تاریخ کئی دلچسپ اور اہم ریکارڈ سے بھری ہوئی ہے۔
ورلڈ کپ تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز بھارت کے لٹل ماسٹر سچن ٹنڈولکر کے پاس ہے۔ ٹنڈولکر نے ورلڈ کپ کے 45 میچز کھیل کر 2278 رنز بنا رکھے ہیں۔ سچن ٹنڈولکر نے اس میگا ایونٹ کی سب سے زیادہ سنچریاں (6) اور نصف سنچریاں (15) بھی بنارکھی ہیں۔
سب سے زیادہ رنز بنانے کی فہرست میں آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ (1743) کا دوسرا، سری لنکا کے سنگاکارا (1532) کا تیسرا اور ویسٹ انڈیز کے برائن لارا (1225) کا چوتھا نمبر ہے۔ جنوبی افریقا کے اے بی ڈویلیئرز 1207 رنز بناکر فہرست میں پانچویں نمبر پر ہیں۔ اے بی ڈویلیئرز نے ورلڈ کپ میں 4 سینچریاں اور 6 نصف سینچریاں بنا رکھی ہیں۔
ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی
کھلاڑی | ملک | میچز | اننگز | رنز | بہترین اننگز |
اوسط | سینچری | نصف سینچری |
سچن ٹنڈولکر | بھارت | 45 | 44 | 2278 | 152 | 56.95 | 6 | 15 |
رکی پوٹنگ | آسٹریلیا | 46 | 42 | 1743 | *140 | 45.86 | 5 | 6 |
سنگاکارا | سری لنکا | 37 | 35 | 1532 | 124 | 56.74 | 5 | 7 |
برائن لارا | ویسٹ انڈیز | 34 | 33 | 1225 | 116 | 42.24 | 2 | 7 |
اے بی ڈویلیئرز | جنوبی افریقا | 23 | 22 | 1207 | *162 | 63.52 | 4 | 6 |
Comments are closed.