اپوزیشن جماعتیں حکومت مخالف تحریک کیلئے صف بندی کریں، نواز شریف

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے کے پیکج کے باوجود عوام کو کوئی ریلیف نہیں ملا، معاشی حالات مزید ابتر ہو گئے، حزب اختلاف کی جماعتوں کو حکومت کیخلاف تحریک کے لیے صف بندی کریں۔

کوٹ لکھپت جیل لاہور میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے مریم نواز، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر و اہلخانہ نے ملاقات کی، مریم نواز، کیپٹن(ر) صفدر و دیگر اہلخانہ کے افراد نے نواز شریف کو عید کی مبارکباد دی، ملک کی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر قائد مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے قرضےکے باوجود ملک کے معاشی حالات بہتر ہوئے اورناں ہی عوام کو کوئی ریلیف نہ ملا۔ جو کہتے تھے شہباز شریف واپس نہیں آئیں گے اب وہ منہ چھپاتے پھر رہے ہیں۔

 میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ غریب دو وقت کی روٹی کے لیئے ترس گیا۔ ملک پر اربوں کے قرضوں کا بوجھ لاد دیا گیا۔ لیکن عوام بیچاری کی ایک روپے کا بھی ریلیف نہیں ملا۔ میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں حکومت مخالف تحریک کے لئے صف بندی کریں۔

سابق وزیراعظم نے خرکمر میں بارودی سرنگ دھماکے میں فوجیوں کی شہادت کا دکھ ہوا۔ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔

 مریم نواز نے والد سے آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر رہنمائی لی، اڑھائی گھنٹے جاری رہنے والی ملاقات میں  نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے نوازشریف کا تفصیلی طبعی معائنہ کیا۔ ملاقات کرنے والوں میں سابق وزیراعظم کی نواسی مہرالنساء، راحیل منیرسمیت نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان بھی شامل تھے۔

Comments are closed.