اسلام آباد: بھارت نے وزیراعظم نریندرا مودی کے طیارے کو پاکستانی فضائی حدود سے گذرنے کی اجازت مانگ لی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی ہائی کمیشن کی طرف سے باضابطہ درخواست حکومت پاکستان کو بھجوائی گئی ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی 13 جون کو شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت کے لیے کرغزستان جانا ہے، اس کے لیے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی جائے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کے لئے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کے بھی پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔
Comments are closed.