اسلام آباد: ہائی کورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں ضمانت منظوری کےلیے نواز شریف کی اضافی دستاویزات جمع کرانے کی درخواست منظور کرلی۔ وکیل خواجہ حارث کہتے ہیں نواز شریف کی شوگر اور بلڈ پریشر کنٹرول نہیں ہورہا، علاج صرف بیرون ملک ہی ممکن ہے۔
جسٹس عامرفاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے نواز شریف کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت اور مرکزی اپیل کی سماعت کی۔ نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے موقف اختیار کیا کہ غیر ملکی ڈاکٹرز اور سرجنز کی میڈیکل رپورٹ جمع کروانے کی اجازت دی جائے، طبی بنیادوں پر ضمانت کا کیس، میرٹ پرضمانت سے مختلف ہے، عدالتی نظیر موجود ہے کہ طبی بنیادوں پردوبارہ ضمانت کی درخواست دائر ہو سکتی ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق نواز شریف کو جس علاج کی ضرورت ہے وہ پاکستان میں ممکن نہیں۔۔
ڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈی عرفان منگی نے عدالت کویقین دہانی کرائی کہ نیب ضمانت کی درخواستوں پر جواب جمع کرانے میں تاخیر نہیں کرے گا۔ عدالت نےاضافی دستاویزات جمع کرانے کے لئے نواز شریف کی درخواست منظور کرتے ہوئے مرکزی اپیل کی سماعت 27 جون تک ملتوی کر دی ۔
Comments are closed.