اسلام آباد: پاکستان اور قطر نے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے تدارک کے لیے انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے، سیاحت اور کاروباری سرگرمیوں میں فروغ پر باہمی مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کر لیے۔
امیر قطر دو روزہ سرکاری دورے پرے پاکستان پہنچ گئے جہاں وزیراعظم عمران خان نے نور خان ایئر بیس پر ان کا استقبال کیا، معزز مہمان کو 21 توپوں، جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کے دستے نے سلامی دی گئی وزیراعظم ہاؤس میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، مہمان ذی وقار نے وزیراعظم پودا بھی لگایا۔
استقبال کے بعد دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے۔ پاکستانی وفد کی قیادت وزیراعظم عمران خان اور قطری وفد کی قیادت امیر قطر کررہے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان سیاحت کے فروغ، تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافے کے لیے ورکنگ گروپ کی تشکیل سمیت منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے تدارک کے لیے انٹیلی جنس انفارمیشن شیئرنگ کے تبادلے پر بھی ایم او یو سائن کیا گیا۔
دریں اثنا پاک قطر دو طرفہ ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا جس کے مطابق وفود کی ملاقات میں پاک قطر تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور سیاسی و اقتصادی شراکت داری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔
دونوں ممالک نے مضبوط سیاسی و اقتصادی شراکت داری کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا، دوطرفہ تجارت، زراعت اور خوراک، ایل این جی، ایل پی جی ، تیل و گیس کی تلاش کے شعبوں میں بھی تعاون کو فروغ پر اتفاق کیا گیا، مذاکرات میں توانائی اورسیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری، قطر میں پاکستانیوں کے لیے روزگار کے مواقع بڑھانے پر بھی بات چیت کی گئی۔
Comments are closed.