اے پی سی کا مقصد عوام کو مہنگائی کی دلدل سے نکالنا ہے، شہباز شریف

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس کا مقصد عوام کو مہنگائی کی دلدل سے نکالنا ہے۔

آل پارٹیز کانفرنس سے قبل صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے بنائے عوام دشمن، تاجر دشمن، کسان دشمن بجٹ کو مسترد کرتے ہیں، قائد حزب اختلاف نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن کی اے پی سی میں شمولیت کا صرف ایک مقصد ہے، پاکستانی عوام کوتباہ ہوتی ہوئی معاشی حالت اور مہنگائی کی دلدل سے نکالنا ہے۔

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان کی میزبانی میں اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس اسلام آباد میں ہوئی جس میں پاکستان مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلز پارٹی سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں نے شرکت کی۔ اے پی سی میں حکومت مخالف تحریک اور ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنے پر غور کیا گیا۔

 

Comments are closed.