لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف سے مریم نواز و دیگر اہل خانہ نے کوٹ لکھپت جیل لاہور میں ملاقات کی، مریم نواز نے آل پارٹیز کانفرنس کے فیصلوں سے والد نواز شریف کو آگاہ کیا۔
نوازشریف سے ملاقات کے روز مریم نواز ،نواز شریف کی والدہ اوردیگر اہل خانہ کوٹ لکھپت جیل پہنچے۔ جیل کے باہر موجود لیگی کارکنوں نے مریم نواز کی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں نچھاورکیں۔ ملاقات میں مریم نواز نے گزشتہ روز اسلام آباد ہونے والی اے پی سی کے فیصلوں کے حوالے سے نوازشریف کو آگاہ کیا۔
جیل حکام نے اہل خانہ کے علاوہ کسی لیگی رہنما کو ملاقات کی اجازت نہیں دی تھی۔ نواز شریف سے مریم نواز اور دیگر اہل خانہ کی ملاقات جیل سپرنٹینڈنٹ کے کمرے میں کروائی گئی۔
Comments are closed.