اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر بہرہ مند تنگی کا وفاقی مراد سعید پر کتابی وار۔۔۔۔ کونڈولیزا رائس کی کتاب کے جواب میں ریحام خان کی کتاب لے کر پارلیمنٹ پہنچ گئے۔ ساتھ ہی انہوں نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو اکتباسات کی تصدیق یا تردید کا چیلنج بھی کر دیا۔
وفاقی وزیرمراد سعید کی جانب سے قومی اسمبلی میں کونڈولیزا رائس کے حوالے دیئے جانے پر پیپلز پارٹی بھی اسی انداز میں جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے، پیپلز پارٹی کے سینیٹر بہرہ مند تنگی پی ٹی آئی کو جواب دینے کے لیے وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کی کتاب پارلیمنٹ میں لے آئے۔
صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بہرہ مند تنگی کا کہنا تھا کہ وہ ریحام خان کی یہ کتاب منظرعام پر لائیں گے اور ریحام خان کی لکھی گئی باتیں سب کے سامنے رکھیں گے۔ عمران خان اپنے منشور سے تو ہٹ چکے ہیں، اب واضح کریں کہ اس کتاب سے انکاری ہیں یا نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کتاب میں جن سے متعلق باتیں ہیں انہوں تردید یا تصدیق نہیں کی۔ اب پی ٹی آئی کے تمام رہنماؤں کو چیلنج کرتا ہوں کہ ثابت کریں کہ کتاب میں درج باتیں غلط ہے، بہرہ مند تنگی نے کہا کہ تحریک انصاف ایوان میں ثابت کرے کہ ریحام خان نے جو لکھا ہے غلط لکھا ہے،پی ٹی آئی کی تردید کے بعد ریحام خان سے پوچھیں گے کہ انہوں نے غلط کیوں لکھا ہے۔
Comments are closed.