اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے نندی پور ریفرنس سے کلین چٹ ملنے کے بعد ڈاکٹر بابراعوان دوبارہ وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر بابر اعوان کو وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بنایا جائے گا۔سینئرسیاستدان و قانون داد بابراعوان اس سے پہلے بھی مشیر برائے پارلیمانی امور کے عہدے پر فائز تھے تاہم نندی پور کرپشن ریفرنس میں نام آنے پر بابراعوان مستعفی ہو گئے تھے،
ذرائع کے مطابق موجود وفاقی وزیر برائے پارلیمانی اموراعظم خان سواتی کا قلمدان تبدیل کیا جائے گا، جب کہ موجودہ مشیران میں سے کسی کو مستعفیٰ ہونا ہوگا۔ وفاقی کابینہ میں پانچ مشیروں کی گنجائش ہے اور حفیظ شیخ، عشرت حسین، امین اسلم، عبدالرزاق داؤد اورارباب شہزاد وزیراعظم کے مشیران میں شامل ہیں۔
Comments are closed.