ایوانکا ٹرمپ کی پاکستانی خواتین کو بااختیاربنانے کیلئے تعاون کی پیشکش

اسلام آباد: پاکستان اورامریکا کے درمیان رابطوں میں تیزی آگئی۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے امریکی صدرکی مشیر ایوانکا ٹرمپ سے ملاقات کی ہے، جس میں ایونکا ٹرمپ نے پاکستانی خواتین کو بااختیار بنانے کےلیے تعاون کی پیشکش کی ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز ذوالفقار بخاری نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران مختلف شعبوں میں تعاون شروع کرنے پربھی اتفاق کیا گیا۔ نوجوانوں کےلیے کاروباری مواقع کے فروغ سمیت روزگارکی فراہمی، ووکیشنل ٹریننگ اورمعاشی ترقی کے منصوبوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

امریکی صدر کی مشیر نے ایوانکا ٹرمپ نے خواتین کی فلاح و بہبود کیلئے پاکستان میں منصوبے شروع کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

معاون خصوصی سید ذولفقار بخاری نے ایوانکا ٹرمپ کا شکریہ  ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاک امریکا مشترکہ تعاون سےانسانی ترقی کے مواقع پیدا ہوںگے۔ دونوں ممالک کے تعلقات درست سمت میں بڑھنا شروع ہو گئے۔ آئندہ چند ماہ میں سفارتی محاذ پر مزید کامیابیاں ملیں گی۔

Comments are closed.