سیزفائرمعاہدے کی خلاف ورزیاں، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفترخارجہ طلبی

اسلام آباد: لائن آف کنٹرول پربلا اشتعال فائرنگ سے خاتون کی شہادت پر پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفترخارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا، وزارت خارجہ کے ڈی جی سارک و جنوبی ایشیا ڈاکٹر محمد فیصل نے احتجاجی مراسلہ بھارتی سفارتکار کے حوالے کیا۔

پاکستان نے کہاہے کہ بھارتی  فائرنگ بین الاقوامی اورانسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، بھارت سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرائے۔

   احتجاجی مراسلے میں  کہا گیاہے کہ بھارتی فوج نے گزشتہ روز  ایک مرتبہ  پھر ایل  او  سی پر سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزی  کرتے ہوئے کیلر اور نیزہ پیر سیکٹر پر  شہری آبادی کو نشانہ  بنایا۔ فائرنگ سے ایک خاتون شہید اور چار افرادزخمی ہوئے۔

ڈی جی سارک و ساؤتھ ایشیا ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ بھارتی افواج جان بوجھ کر معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہے، یہ اقدام بین الاقوامی  اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ بھارت سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرائے۔

Comments are closed.