وزیراعظم عمران خان سےچیئرمین ای یوپاک فرینڈشپ فیڈریشن پرویز اقبال لوسر کی ملاقات

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے یورپی یونین۔پاکستان فرینڈشپ فیڈریشن (یورپ) کے چیئرمین چوہدری پرویز اقبال لوسر نے ملاقات کی۔وزیراعظم نے یورپ میں مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے اور ہم وطنوں کی فلاح و بہبود کے حوالے سے چوہدری پرویز اقبال لوسر کی خدمات کو سراہا۔

وزیراعظم عمران خان سے یورپی یونین۔پاکستان فرینڈشپ فیڈریشن (یورپ) کے سربراہ چوہدری پرویز اقبال لوسر نے وزیراعظم آفس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ جس میں یورپ میں مقیم تارکین وطن سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چوہدری پرویز اقبال لوسر نے وزیراعظم عمران خان کو کامیاب اور تاریخی دورہ امریکا پر مبارکباد دی۔ انہوں نے اپنی تنظیم ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن کی جانب سے یورپین پارلیمنٹ اور یورپ کے دیگر فورمز پر مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے سے متعلق اپنی کوششوں سے آگاہ کیا۔ چوہدری پرویز اقبال لوسر کا کہنا تھا کہ وہ اور ان کی تنظیم یورپ میں مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کے لئے دن رات کوشاں ہیں۔ مسئلہ کشمیر سے متعلق بھارتی لابنگ کا ہر سطح پر ڈٹ کر مقابلہ کیا جاتا ہے۔

چوہدری پرویز اقبال لوسر نے وزیراعظم کی جانب سے سمندر پارپاکستانیوں کو ریڑھ کی ہڈی اور قومی اثاثہ قرار دیے جانے کو سراہا اور وزیراعظم عمران خان کو دورہ یورپ کی دعوت دی جو وزیراعظم نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد یورپ کے دورے کی یقین دہانی کرائی۔

وزیراعظم عمران خان نے یورپ میں مقیم ہم وطنوں کی بہتری کیلئے ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات قابل ستائش ہیں۔

Comments are closed.