کوئٹہ میں امن دشمنوں کا بزدلانہ وار، بم دھماکے میں ایک شخص جاں بحق

کوئٹہ: امن کے دشمنوں نے ایک بار پھر بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ بزدلانہ کارروائی کی۔ مشن روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جب کہ 20 کے قریب افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے مشن روڈ پر دھماکے کی اطلاع ملتے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا، جب کہ ریسکیو ٹیموں کی مدد سے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

امدادی کارکنوں کے مطابق دھماکا اس قدر شدید تھا کہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور قریب کھڑی گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا، دھماکے کے بعد شہرکے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، اور اب تک 18 زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، اسپتال انتظامیہ کا کہناہے کہ 6 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

دوسری جانب پشین بازار میں بھی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس سب انسپکٹر جاں بحق ہو گیا۔ جاں بحق پولیس اہلکار کی لاش سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردی گئی ہے۔

Comments are closed.