اسلام آباد: بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات محدود کرنے کے قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں دفتر خارجہ نے بھارتی ہائی کمشنر کو پاکستان چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ایک اعلامیے کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان اور ڈی جی ساؤتھ ایشیاء و سارک ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارت کے قائم مقام ڈپٹی ہائی کمشنر اکھیلیش سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کیا۔ قومی سلامتی کمیٹی کی جانب سے بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات محدود کرنے کے فیصلے کی روشنی میں ڈاکٹر محمد فیصل نے ہائی کمشنر کی ملک بدری سے متعلق باضابطہ آگاہ کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارت کو اپنا ہائی کمشنر واپس بلانے کے لیے کہہ دیا جب کہ پاکستانی ہائی کمشنر بھی نئی دہلی نہیں بھیجا جائے گا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی سلامتی کے اجلاس میں بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
Comments are closed.