اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مشکلات میں مزید اضافہ۔۔۔۔ قومی احتساب بیورو نے سابق صوبائی وزیر رانا مشہود کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور پنجاب کے سابق وزیر کھیل رانا مشہود کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے ہیں، چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے رانا مشہود کے وارنٹ گرفتاری پر دستخط کیے۔
لیگی رہنما کے وارنٹ نیب لاہور کے حوالے کر دیئے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد جلد ہی رانا مشہود کو گرفتار کیے جانے کا امکان ہے۔
قومی احتساب بیورو رانا مشہود کے خلاف پنجاب اسپورٹس پروگرام میں مبینہ گھپلوں کے معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے۔
Comments are closed.