مکۃ المکرمہ: مسجد نمرہ کے امام الشیخ محمد بن حسن نے خطبہ حج میں کہا ہے کہ امت مسلمہ نفرتوں کو مٹا دے، مسلمان اپنے آپ کو سیاسی طور پر مضبوط کریں، اسلام کی حقیقی تصویراعلیٰ اخلاق ہے، اللہ کی رحمت بہت وسیع ہے اور مسلمانوں تقویٰ کا راستہ اختیار کرتے ہوئے نماز قائم کریں۔
الشیخ محمد بن حسن نے مسجد نمرہ سے خطبہ حج دیتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ نفرتوں کو مٹا دے، مسلمان اپنے آپ کو سیاسی طور پر مضبوط کریں، اسلام کی حقیقی تصویراعلیٰ اخلاق ہے، اللہ غرور اور تکبر کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا، آج مسلمانوں کو اپنے سیاسی اور معاشی حالات دین کے مطابق ڈھالنے کی ضرورت ہے۔
الشیخ محمد بن حسن نے کہا کہ نجات کا راستہ صرف اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامنے میں ہے، قرآن میں فرمایا گیا اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لیا جائے اور جدا جدا راستے نہ اختیار کیے جائیں، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مسلم امہ کو ایک جسم کی مانند قرار دیا، مومن اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کریں، ایک دوسرے کیلیے مغفرت کی دعا کریں، نماز قائم کریں اور برائی کو روکیں، اللہ نے انسانوں اور جنات کو اپنی عبادت کیلئے بنایا ہے۔
خطبہ حج میں کہا گیا کہ اسلام دین رحمت ہے اور رحمت کا راستہ ہے، انسان ہو یا جانور، سب سے رحمت کا معاملہ کریں، امت کو چاہیے ایک دوسرے سے شفقت کا معاملہ رکھے اور نفرتیں ختم کرے، رحم دلی سے آپس میں تعاون اور بھائی چارہ قائم کرو، رسولؐ نے فرمایا ہے کہ تم زمین والوں پر رحم کرو اللہ تم پر رحم فرمائے گا، اپنے والدین کے ساتھ بھلائی کا راستہ اختیار کریں، والدین کے بعد رشتے داروں سے اچھا رویہ اختیار کریں۔
Comments are closed.