نیا پاکستان۔۔۔ ماضی کی طاقتورترین شخصیات عیدجیل میں گزاریں گی

اسلام آباد: ملکی تاریخ میں پہلی بار سابق صدر، سابق وزرائے اعظم سمیت بڑی بڑی سیاسی شخصیات عید جیل میں گزاریں گے۔ ایک درجن سے زائد سیاسی رہنما کرپشن، منی لانڈرنگ اور اختیارات کے ناجائز استعمال سے متعلق مقدمات میں گرفتار ہیں۔

جعلی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کے مقدمے میں گرفتار سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کی عید قید میں گزرے گی۔

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی عید بھی کوٹ لکھپت جیل میں گزرے گی جب کہ ایل این جی کیس میں گرفتار سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی عید کا تہوار اسیری میں منائیں گے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز بھی چودھری شوگر مل کے حوالے سے ریفرنس میں نیب کی حراست میں ہیں۔

حمزہ شہباز، خواجہ سعد رفیق، رانا ثناء اللہ اور مفتاح اسماعیل بھی مختلف نیب مقدمات میں گرفتار ہیں اور عیدالاضحیٰ قید میں گزاریں گے۔ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اور سابق صوبائی وزیرخواجہ سلمان رفیق بھی عید جیل میں گزاریں گے

تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیرجنگلات سبطین خان سمیت ایک درجن سے زائد پارلیمنٹیرینز عید کا تہوار جیل میں گزرے گا۔

Comments are closed.