چین کے سفیر ژاؤ چنگ کا عیدالاضحیٰ پر پاکستانی عوام کے نام تہنیتی پیغام

اسلام آباد: پاکستان اور چین کی دوستی لازوال ہے، دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ خوشی اور غم میں کندھے کے ساتھ کندھا ملا کر کھڑے ہوتے ہیں، برادرانہ تعلقات اور بااعتماد دوست کی حیثیت سے چین کے پاکستان میں سفیر ژاؤ چنگ نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر چینی عوام کی طرف سے پاکستانی بہن بھائیوں کو عید کی خصوصی مبارکباد پیش کی ہے۔

پاکستان میں تعینات چینی سفیر ژاؤ چنگ نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے پاکستانی عوام کو عید کی مبارکباد دی ہے۔ اپنے خصوصی پیغام میں ژاؤ چنگ نے کہا ہے کہ وہ عیدالاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر چینی عوام کی جانب سے اپنے پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کو عید کی مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

چینی سفیر کا کہنا ہے کہ اس وقت متعدد چیلنجز اور مشکلات کا سامنا ہے، ایسی صورتحال میں امن، قربانی اور لگن کا جذبہ انتہائی اہم ہے۔ چین اور پاکستان نہ صرف عیدالاضحیٰ کی خوشیوں میں ایک دوسرے کے ساتھ شریک ہیں بلکہ ایک بہتر دنیا کے لئے امن ، انصاف اور تعاون کے لئے بھی شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

Comments are closed.