مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج ہوگا

نیویارک: سفارتی سطح پر پاکستان کو اہم کامیابی حاصل ہوگئی، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس جمعہ 16 اگست کو پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے ہو گا

حکومت پاکستان کی کشمیر کے معاملے پر سفارتکاری اور کوششیں رنگ لے آئی ہیں۔ 50 سال میں پہلی بارجموں کشمیر کا مسئلہ سلامتی کونسل کے ایجنڈے پرآگیا۔ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس آج ہو رہا ہے۔

سلامتی کونسل کا اجلاس جمعہ کی صبح 10 بجے ہوگا جس میں جموں کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاجائے گا۔ یہ اجلاس وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے تحریری خط کے بعد بلایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلامی تعاون کی تنظیم او آئی سی نے بھی مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر سخت اظہار تشویش کرتے ہوئے عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا تھا اور اس بات پر زوردیا تھا کہ اقوام متحدہ و دیگر ادارے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردارادا کریں۔

Comments are closed.