جج ارشد ملک ویڈیو اسیکنڈل کا ذمہ دار کون ؟ رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

اسلام آباد: جج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل کا معاملہ شہبازشریف نےمریم نواز اور مریم نواز نے ناصر بٹ پر ڈال دیا ، ایف آئی نےعبوری انکوائری رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی  کیس کی سماعت 20 اگست کو ہو گی۔

ذرائع کے مطابق دوران تفتیش شہبازشریف نے جج ویڈیو اسکینڈل کا سارا ملبہ ، مریم نواز پر ڈال دیا ۔ مریم نواز نےاپنے جواب میں بتایا کہ جج ارشد ملک کی ویڈیو ناصر بٹ نے بنائی ، انہوں نےصرف ویڈیو کو بنیاد بنا کر پریس کانفرنس کی۔ تاہم اس سے پہلے ویڈیوکا بیرون ملک سے فرانزک آڈٹ کرایا۔ مسلم لیگ ن  کی پریس کانفرنس میں موجود دیگر لیگی عہدیداروں سے بھی تفتیش کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ویڈیو اسکینڈل کی تحقیقات ابھی تک جاری ہے۔ تاہم ایف آئی اے نے عبوری انکوائری رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ہے۔ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کیس کی سماعت منگل کو کرے گا ۔

Comments are closed.