پاک فوج میں مضبوط احتساب کا نظام، حاضرسروس میجر کو عمر قید کی سزا

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے پاک فوج کے ایک حاضر سروس میجر کی عمر قید کی سزا کی توثیق کر دی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے ایک حاضر سروس میجر پر اختیارات کے غلط استعمال کے الزامات تھے، جس پر میجر کا کورٹ مارشل کیا گیا۔ جرم ثابت ہونے پر فوجی افسر کو عمر قید کی سزا سنائی گئی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے حاضر سروس میجر کی عمر قید کی سزا کی توثیق کر دی ہے، جس کے بعد میجر کو نوکری سے برخاست کر کے عمر قید کی سزا سنا کر جیل بھیج دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق حاضر سروس فوجی افسر کو اختیارات کے غلط استعمال کے جرم میں سزا سنانا پاک فوج کے اندر احتساب کے مضبوط نظام کا عکاس ہے۔

Comments are closed.