راولپنڈی: لائن آف کنٹرول کے تتہ پانی سیکٹر پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے 7 سالہ معصوم بچے صدام سمیت 3 افراد کی شہادت پر پاک فوج کی جانب سے دشمن کو کرارا جواب دیا گیا ہے، پاک فوج کی زبردست جواب کارروائی میں افسر سمیت 6 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے اور ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایل او سی پر تتہ پانی سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجےمیں 7 سالہ بچے صدام سمیت 3 افراد شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا اور جوابی فائرنگ میں بھارتی فوجی افسرسمیت دشمن کے 6 فوجی ہلاک کر دیئے جب کہ متعدد زخمی ہوگئے پاک فوج کے بھرپور جواب کے نتیجے میں دشمن فوج کے 2 بنکرز بھی تباہ ہوئے۔
Comments are closed.