وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، ملکی سلامتی وکشمیر کی صورتحال پربات چیت

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے، جس میں ملکی سلامتی اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم عمران خان سے پی ایم آفس اسلام آباد میں ملاقات کی۔  جس میں ملک کی مجموعی اندرونی و بیرونی سیکورٹی کی صورتحال اور پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم اور آرمی چیف نے لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لیا گیا۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غاصبانہ اقدامات اور کشمیریوں پر جاری مظالم سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Comments are closed.