اسلام آباد: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تاریخ کی سب سے بڑی تیزی ریکارڈ کی گئی، ایک ہفتے کے دوران انڈیکس 2 ہزار 585 پوائنٹس بڑھ گیا، ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں بھی اضافہ ہوا۔
ایک ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مجموعی طور پر حصص خریداری کا زیادہ رجحان رہا، 100 انڈیکس 2 ہزار 585 پوائنٹس کے اضافے سے مارکیٹ 31 ہزار350 پوائنٹس کی سطح پربند ہوئی۔ جس کے باعث حصص کی مالیت میں 424 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔
ایک ہفتے میں بیرونی سرمایہ کاروں نے 49 لاکھ ڈالر مالیت کے شیئرز فروخت کیے۔ مارکیٹ کا اوسط کاروباری حجم تین ماہ کی بلند ترین سطح 17 کروڑ 40 لاکھ تک پہنچ گیا۔
معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق چارکاروباری سیشن میں مسلسل تیزی کے بعد آخری روز سرمایہ کاروں نے منافع کمانے کے غرض سے حصص کی فروخت کو ترجیح دی۔
دوسری جانب ایک ہفتے کے دوران اوپن مارکیٹ ڈالر1 روپے 50 پیسے کمی کے بعد 157 روپے 90 پیسے میں فروخت ہوا جبکہ انٹربینک میں ڈالر 1 روپے 43 پیسے کمی کے بعد 157 روپے 52 پیسے میں بند ہوا۔
Comments are closed.