وزیراعظم عمران خان زلفی بخاری کو کیوں ڈانتے ہیں ؟

اسلام آباد: معاون خصوصی برائے امور سمندر پار پاکستانیز و چیئرمین نیشنل ٹورازم بورڈ زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان انہیں ڈانتے بھی ہیں۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے کسی چیز پر ڈانٹ پڑتی ہے تو وہ سیاحت کے فروغ سے متعلق ہی ہوتی ہے۔ سیاحت کے شعبے کو وزیراعظم خود لیڈ کر رہے ہیں۔

زلفی بخاری کاکہنا تھا کہ پاکستان میں سیاحت کو فروغ دینا بہت ضروری ہے، ہم چاہتے ہیں کہ پرائیویٹ سیکٹر بھی اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے دنیا کی بڑی کمپنیوں کو دعوت دیتے ہوئے کہا کہ  وہ پاکستان میں برینڈ بنائیں، پاکستان کے پاس اپنی ایک ثقافت ہے جس کو فروغ دینا چاہیے۔

Comments are closed.