بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ،3 سالہ بچی اور بزرگ شہری شہید

راولپنڈی: جنوبی بھارت اشتعال انگیزی سے باز نہ آیا، بھارتی فوج نے سرحدی دہشت گردی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر ایک بار پھر شہری آبادی کو نشانہ بنایا ہے، بھارتی فوج بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری بچی سمیت دو افراد شہید جب کہ  3 زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بزدل بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے نیکرون سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی اور شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ بھارتی فوج کی فائرنگ اور شیلنگ سے 45 سالہ عبدالجلیل اور 3 سالہ بچی نوشین شہید جبکہ 3 شہری زخمی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

بھارتی فوج کی جانب سے سول آبادی کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا ہے، گولہ باری کے نتیجے میں تین گھر بھی تباہ ہو گئے۔ پاک فوج نے سول آبادیوں کو نشانہ بنانے والی بزدل بھارتی فوج کی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

Comments are closed.