کشمیر پر مذاکرات کی گنجائش ختم، نومبردسمبر میں جنگ دیکھ رہا ہوں، شیخ رشید

راولپنڈی: وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ اب پاک بھارت مذاکرات کی کوئی گنجائش نہیں، نومبر دسمبر میں پاک بھارت جنگ دیکھ رہا ہوں، کیونکہ یہ گھی سیدھی انگلی سے نہیں نکلے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارت نے جنگ مسلط کی گئی تو دشمن کو نیست نابود کردیں گے، ہتھیار دیوالی کیلئے نہیں بنائے۔

راولپنڈی میں نجی کالج میں کشمیروں سے متعلق سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ شیخ رشید نے کہاکہ کشمیریوں کیساتھ کندھے سے کندھا ملاکر نہ چلے توتاریخ معاف نہیں کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ نریندرا مودی افغانستان سمیت دیگر ممالک جانے کیلئے پاکستان کو راستے کی رکاوٹ سمجھتا ہے۔ کئی ہفتوں سے نریندر مودی کی وجہ سے کشمیر سے بارود کی بو آ رہی ہے۔

 شیخ رشید نے پاک بھارت جنگ کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ وہ دونوں ممالک کے درمیان نومبر دسمبر میں جنگ ہوتی دیکھ رہے ہیں لیکن دشمن یاد رکھے ہم نے ہتھیار دیوالی کیلئے نہیں بنائے۔ اب بھارت سے مذاکرات کی کوئی گنجائش نہیں مقبوضہ کشمیر کا فیصلہ اب کشمیریوں کے ہاتھ میں ہے۔

خطاب میں مقبوضہ کشمیر میں بھارت مظالم کےخلاف عالمی برادری اوربین الاقومی انسانی حقوق کے اداروں کی خاموشی پر بھی تنقید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملکی سیاسی جماعتوں بھی یک جاں ہوجائیں ،کراچی کے کچرا کچرا کھیلناختم ہونا چاہے صرف کشمیر کشمیر اورکشمیر پربات ہونی چاہیے

مولانا فضل الرحمان کی لانگ مارچ کی کال کے سوال پر شیخ رشید کا کہنا تھاکہ مولانا فضل الرحمان کو سمجھائیں گے وہ سمجھ بھی جائیں گے، ہمارے دینی مدرسے اسلام کا قلعہ ہیں، بلاول بھٹو کے بیان پربات کرتےہوئے بولے کہ آصف زرداری کو قتل کرنے کی کوئی کوشش نہیں کررہا وہ تو اپنے آخری پانچ اوور کھیل رہا ہے انہیں دوائی کھانی چاہیے۔

Comments are closed.