قوم کے مزید سات بیٹوں نے مادر وطن کے تحفظ کے لئے اپنی جانیں قربان کر دیں، پاک فوج کے ساتوں جوانوں نے جنوبی وزیرستان میں امن دشمنوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے ضلع آسمان منزا میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا، سیکورٹی اہلکاروں کو دیکھ کر امن دشمنوں نے فائرنگ کردی، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق امن دشمنوں سے لڑتے ہوئے پاک فوج کے 7 جوان مادر وطن پر قربان ہو ئے۔ سیکورٹی فورسز کی جانب سے مزید دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے کےلیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پاک فوج کے جوانوں کی شہادت کی اطلاع پرغم کا اظہار کرتے ہوئے وطن کی خاطر جان قربان کرنے والے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ وطن کی خاطر جان دینے والوں پر پوری قوم کو ناز ہے، دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری رکھیں گے۔
Comments are closed.