پاکستان نے 7 کروڑ شہریوں کی ویکسینیشن کا سنگ میل عبورکرلیا

 اسلام آباد: کورونا وباء ، پاکستان نے سات کروڑ شہریوں کی ویکسی نیشن کا سنگ میل عبور کرلیا۔کورونا وباء کا آغاز ہوا تو ملک میں ماسک تک دستیاب نہ تھے ، این سی او سی نے دن رات کام کرتے ہوئے نہ صرف طبی سامان کی دستیابی یقینی بنائی بلکہ برقت ویکسی نیشن شروع کی گئی ۔ عالمی دنیا کی بھی این سی او سی کے اقدامات کی تعریف کی ہے ۔

 کورونا وباء شروع ہوئی تو پاکستان کو ماسک سے لیکر ویکسین کی دستیابی تک کئی مسائل کا سامنا تھا ۔ این سی او نے ان تمام مسائل سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے اور ویکسی نیشن کی خریداری ، اسٹوریج اور ملک بھر میں ترسیل کو یقینی بنایا۔ ایس او پیز پر عملدر آمد یقینی بناتے ہوئے ملک کو معاشی تباہی سے بھی بچالیا۔

شہریوں کی عمر کا تعین کرتے ہوئے مرحلہ وار ویکسینیشن کا آغاز کیاگیا ۔عالمی ادارہ صحت سمیت کئی اداروں نے کوروناکے خلاف پاکستان کی جامع منصوبہ بندی کو سراہا جس کے نتیجے میں ملک کے ہر طبقے کو اس وباء کے تباہ کن اثرات سے بھی محفوظ بنایا گیا۔

Comments are closed.