پاکستان افغانستان سے دہشتگردوں کے حملوں پر جواب دیتا ہے، ڈاکٹر محمد فیصل

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ پاکستان کی پاک افغان سرحد پر فائرنگ نہ کرنے کی پالیسی ہے۔ پاکستانی فورسز دہشت گردوں کے حملوں پر اپنے دفاع میں جوابی کارروائی کرتی ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے ایک بیان میں کہا کہ پاک افغان بارڈر پر فائرنگ کے بعض حالیہ واقعات کے بارے میں افغانستان حقائق مسخ کیا جا رہا ہے، افغانستان کی جانب سے حقائق توڑ مروڑ کر پیش کرنا قابل افسوس ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی پاک افغان بارڈر پر فائرنگ نہ کرنے کی پالیسی ہے، دہشت گردوں کی طرف سے  آرمی اور ایف سی اہلکاروں پر سرحد پار سے حملوں کا صرف دفاع میں جواب دیا جاتا ہے۔

ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان کو سرحدی علاقے میں دہشت گردوں کی آماجگاہوں سے متعلق معلومات سے رسمی طور پر آگاہ کیا ہے اور بارہا درخواست کی ہے کہ ان علاقوں میں اپنی فورس تعینات کرے اور اپنے موثر کنٹرول میں لائے۔

Comments are closed.