پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7روپے67 پیسے فی لٹر کمی کی تجویز

اسلام آباد: عوام کے لیے  خوشخبری، اوگرا نے آئندہ  ماہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی  کی سفارش کردی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے 67 پیسے جبکہ  پٹرول 5 روپے 63  پیسے فی لٹر سستا کرنے کی  تجویز دی گئی ہے۔

 آئندہ  ماہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے، اوگرا کی جانب سے بھجوائی گئی پٹرولیم مصنوعات میں کمی کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو موصول ہو گئی ہے۔

 ذرائع کے مطابق  ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے67 پیسے فی لٹر، پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 59 پیسے فی لٹر جبکہ لائٹ ڈیزل  آئل کی قیمت میں 5 روپے 63  پیسے فی لٹر تک کمی کی سفارش کی  گئی ہے۔

اوگرا کی جانب سے مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 4 روپے 27پیسے کمی کی  تجویز  دی   گئی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ کی مشاورت سے کیا جائے گا، جبکہ نئی قیمتوں پر عملدرآمد یکم ستمبر سے ہوگا۔

ایل پی جی کی قیمت میں 2 روپے فی کلو کمی

دوسری جانب اوگرا نے ستمبر کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں 2 روپے کی کمی کردی ہے، ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 23 روپے کی کمی کردی گئی،ستمبر کے لیے ایل پی جی کی فی کلو قیمت 112 روپے مقرر کی گئی ہے، اگست کے لیے گھریلو سلنڈر کی قیمت 1350 روپے مقرر تھی۔ اوگرا نے قیمتوں میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

Comments are closed.