اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارتی اور عالمی میڈیا میں مودی سرکار کے ہاتھوں مسلمانوں کی نسل کشی کی اطلاعات سے دنیا بھر میں خطرے کی گھنٹیاں بج اٹھنی چاہئیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی اور بھارتی میڈیا میں مودی سرکار کی جانب سے بھارت کے اندر مسلمانوں کی نسل کشی سے متعلق رپورٹس آ رہی ہیں۔
Reports in Indian and international media on Modi Govt's ethnic cleansing of Muslims should send alarm bells ringing across the world that the illegal annexation of Kashmir is part of a wider policy to target Muslims.https://t.co/QmjTDyaGVV
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 31, 2019
انہوں نے لکھا ہے کہ ”ہندوستانی اور عالمی میڈیا میں مودی سرکار کے ہاتھوں مسلمانوں کی نسل کشی کی اطلاعات سے دنیا بھر میں خطرے کی گھنٹیاں بج اٹھنی چاہئیے”۔
وزیراعظم نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا بھارت غیرقانونی اقدام مسلمانوں کی نسل کشی کی مودی سرکار کی بڑی حکمت عملی کاحصہ ہے۔
واضح رہے کہ ہندو انتہاء پسند حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی پشت پناہی میں آر ایس ایس کے غنڈے اقلیتوں پر مظالم کررہے ہیں جب کہ بھارتی حکومت نے ریاست آسام میں کئی دہائییوں سے مقیم لاکھوں کی تعداد میں مسلمانوں کو اپنا شہری ماننے سے انکار کر دیا ہے۔ مودی سرکار شہریت ختم کر کے ان مسلمانوں کو علاقے سے بےدخل کرنا چاہتی ہے۔
Comments are closed.