اسلام آباد: قومی احتساب بیورو نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں بڑی ریکوری کر لی، اومنی گروپ کے عبدالغنی مجید سمیت 7 ملزمان نے 10 ارب 66 کروڑ روپے کی پلی بارگین کی۔
نیب ذرائع نے نیوز ڈپلومیسی کو بتایا ہے کہ جعلی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے میگا منی لانڈرنگ کے مقدمے میں 28 انکوائریز میں سے ایک انکوائری سندھ حکومت اور اسٹیل ملز کی زمینوں میں خردبرد پر جاری ہے۔ اس انکوائری میں گرفتار 7 ملزمان نے پلی بارگین کی درخواست کی جسے منظور کرلیا گیا۔
ملزمان نے 10 ارب اور 66 کروڑ روپے واپس کرنے کی یقین دہانی کرائی جبکہ ملزمان سے 266.175 ایکڑ اراضی بھی نیب کے ذریعے سندھ حکومت اور سٹیل ملز کو واپس کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ پلی بارگین کرنیوالے ملزمان میں مرکزی کردار عبدالغنی مجید، حماد شاہد، طارق بیگ، محمد اقبال، محمد توصیف، محمد عامر اور سراج شاہد شامل ہیں۔
نیب اس وقت جعلی اکاونٹس کیس کی 28 انکوائریز اور انوسٹی گیشنز میں کاروائی کررہا ہے جس میں آصف علی زرداری، فریال تالپور سمیت 39 ملزمان گرفتار ہیں جبکہ 41 ملزمان کے نام ای سی ایل پر ہیں۔
Comments are closed.