مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، سعودی و اماراتی وزرائے خارجہ

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ نے ملاقات کی ہے، دونوں وزرائے نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غیرآئینی اقدام کے خلاف پاکستان کے ساتھ کھڑے رہنے کی یقین دہانی کرائی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ نے راولپنڈی میں ملاقات کی۔ برادر اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ پاکستان کو یو اے ای اور سعودی عرب کیساتھ اپنے خصوصی اسٹریٹجک و برادرانہ تعلقات پر فخر ہے۔

دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے علاقائی وامن واستحکام کیلئے پاکستانی کوشش کوسراہا اور مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غیر آئینی اقدام کے خلاف پاکستان کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کروائی۔

Comments are closed.