اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں سب کے سامنے ہیں پھر بھی اس پر دنیا خاموش کیوں ہے، کیا مسلمانوں پر مظالم کے وقت عالمی برادری کی انسانیت دم توڑ جاتی ہے؟
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری ایک پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہنا تھا کہ غاصب بھارتی فورسز کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے محاصرے کا 32 واں دن ہے، اس محاصرے کی آڑ میں کشمیری مردوں، خواتین اور بچوں کو گولیاں مار کر شہید اور پیلٹ گنز سے زخمی کیا۔
Today is the 32nd day of the siege of IOJK by the Indian Occupation Forces of the Modi Govt. Under cover of this siege, Indian forces have killed, injured (with pellet guns), abused Kashmiri men, women & children. Men have been taken away & thrown into prisons across India.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 5, 2019
عمران خان نے کہا کہ کشمیری نوجوانوں کوحراست میں لے کر بھارتی جیلوں میں پھینکا جارہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں ادویات اور اشیائے ضروریہ کی شدید قلت ہے، مقبوضہ وادی میں مواصلاتی بلیک آوٹ کے باعث کشمیریوں کا اپنے اہل خانہ اور بیرونی دنیا سے رابطہ مکمل منقطع ہے، تمام پابندیوں کے باوجود مظالم کی داستانیں عالمی میڈیا کی زینت بن رہی ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی دنیا کے سامنے ہے، دنیا بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر خاموش کیوں ہے، کیا مسلمانوں پر مظالم کے وقت عالمی برادری کی انسانیت دم توڑ جاتی ہے، عالمی برادری اس رویے سےدنیا کے 1 ارب 30 کروڑ مسلمانوں کو کیا پیغام دے رہی ہے۔
Comments are closed.