نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹرملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات سے بڑے بحران کا خطرہ جنم لے رہا ہے، اقوام متحدہ کو بیانات سے آگے جانا ہوگا۔
ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے امریکی میڈیا کو انٹرویو میں کہا کہ اقوام متحدہ کو مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے موثر کردار ادا کرنا ہوگا۔ کشمیر کا المیہ 5 اگست کے بعد مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے غیرقانونی اقدامات خطے کو خطرات کی جانب دھکیل رہے ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارتی مظالم منظرعام پرلا رہی ہیں۔ ایسے میں اقوام متحدہ کو صرف بیانات دینے کے بجائے عملی طور پر آگے بڑھ کر بھارت کا ہاتھ روکنا ہوگا۔
Comments are closed.