اسلام آباد: جعلی اکاونٹس کیس میں دوسری طلبی پر بھی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نیب دفتر پیش ہونے سے معذرت کرلی نیب سے مقدمے کا سوالنامہ مانگ لیا۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نیب پنڈی میں پیشی سے معذرت کے لئے خط ارسال کر دیا ہے، جس میں موقف اختیار کیا ہے، انہیں 24ستمبر کی طلبی کا نوٹس تاخیر سے ملا لیکن مختصر وقت میں اسلام آباد میں واقع نیب پنڈی کے دفتر پیش ہونا ممکن نہیں لہذا نئی تاریخ دی جائے یا پھر مقدمے کا سوالنامہ ارسال کردیا جائے۔
دوسری جانب نیب کی تفتیشی ٹیموں نے مراد علی شاہ کے خط کے بعد کی حکمت عملی پر غور شروع کردیا۔ نیب پنڈی نے مراد علی شاہ کو سترہ ستمبر کو نیب کراچی میں طلب کیا تھا اس وقت بھی وزیراعلیٰ سندھ پیش نہیں ہوئے تھے اور اب دوسری مرتبہ پیش ہونے سے معذرت کرلی۔
واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو ٹھٹھہ اور دادو شوگر ملز اونے پونے داموں فروخت کرنے کے الزام میں طلب کیا تھا۔
Comments are closed.