بھارت کے علاوہ دیگر ممالک کے سکھ یاتریوں کو 45 روز کا ملٹی پل ویزہ دینے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت پاکستان نے بھارت کے علاوہ دیگر ممالک کی شہریت رکھنے والے غیرملکی سکھ یاتریوں کو 45 روز کا ملٹی پل ویزہ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

کرتار پور راہداری کھول کر پاکستان نے عالمی دنیا کو پیغام پہنچایا ہے،کرتار پور راہداری کے حوالے سے ایک بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے جس کے مطابق وفاقی حکومت نے بھارت کے سوا غیر ملکی سکھ یاتروں کو 45 روز کا ملٹی پل ویزہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا ہے کہ بھارت کے سواتمام غیرملکی سکھ یاتریوں کو 45 روزہ ملٹی پل ویزہ دیا جائے گا، وفاقی حکومت نے سکھ یاتریوں کو ویزہ دینے کا باقاعدہ طور پر فیصلہ کر لیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے سوا دوسرے ممالک کی شہرت رکھنے والے سکھ یاتری فائدہ حاصل کر سکیں گے۔ باباگرونانک کے 550 جنم دن کیلئے پہلی بار 10 ہزار بھارتی سکھ یاتریوں کو ویزہ دیا جائے گا۔

چودھری سرور کا کہنا تھا کہ سکھوں کے روحانی پیشوا باباگر ونانک کے جنم دن کی تقر یبات میں 1 لاکھ غیر ملکی سکھ یاتریوں کی شرکت متوقع ہے۔

Comments are closed.