لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدرشہباز شریف نے کہا ہے کہ کشمیر کے معاملے پر اپوزیشن اور حکومت ایک ہیں، مظلوم کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی مدد کے معاملے پرہمیں کوئی تقسیم نہیں کر سکتا۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ جب کشمیر کی بات ہو تو ہم سب ایک چٹان کی طرح مضبوط ہیں۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پاکستانیوں کی کشمیری بھائیوں کے ساتھ اتحاد کے بارے میں کسی غلط فہمی میں نہ رہیں۔
When it comes to Occupied Kashmir, we, the government and Opposition, are united like a rock, and unwavering in our moral, diplomatic and political support to the oppressed Kashmiris. Mr. Modi must make no mistake about it!
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) September 29, 2019
ان کا مزید کہنا تھا کہ عالمی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، پاک فوج نے اقوام متحدہ کے امن مشنز کیلئے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا۔
Comments are closed.