پاکستان کی من موہن سنگھ کو کرتارپورمنصوبے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت

اسلام آباد: پاکستان نے کرتارپور راہداری منصوبے کی افتتاحی تقریب میں بھارت کے سابق وزیراعظم من موہن سنگھ کو شرکت کی دعوت دے دی۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ کرتار پورراہداری ایک اہم منصوبہ ہے اور وزیراعظم عمران خان کی اس میں ذاتی دلچسپی ہے، پاکستان نے مشاورت کے بعد کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں سابق وزیراعظم من موہن سنگھ کو مدعو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ من موہن سنگھ کا عقیدہ بھی یہی ہے اور وہ سکھ برادری کی نمائندگی کرتے ہیں، اس لیے بطور وزیرخارجہ انہیں کرتارپور راہداری منصوبے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت دیتا ہوں۔ حکومت پاکستان کی جانب سے من موہن سنگھ باضابطہ طور پر شرکت کا دعوت نامہ بھی بھجوایا جائے گا

وزیرخارجہ نے کہا کہ پوری دنیا میں بسنے والی سکھ برادری کو دعوت دی ہے کہ وہ بھی اس تقریب میں شرکت کے لئے تشریف لائیں اوربابا گرو ناننک صاحب کے 550 ویں دن کی خوشیوں میں شامل ہوں۔

Comments are closed.