اسلام آباد: فواد چودھری نے کہا ہے کہ فضل الرحمان کی تحریک کا مقصد مدرسہ اصلاحات کو روکنا ہے، مدارس کے بچوں کو استعمال کرنے کی تاریخ پرانی ہے۔
وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویت کرتے ہوئے کہا مدارس کے بچوں کو جہاد کے نام پر ملاؤں نے استعمال کیا، سیاست میں مدارس کے بچوں کو قربانی کا بکرا بنایا گیا، فضل الرحمان بچوں کو سیاست کیلئے استعمال کرتے ہیں۔
اب فضل الرحمنٰ کی تحریک کے دو بڑے مقاصد ہیں ایک تو اپنی ذاتی سیاسی حیثیت کی بحالی دوسرا مدرسہ اصلاحات کو روکنا کیونکہ ایک دفعہ مدارس ہاتھ سے نکل گئے اور یہ بچے غلامی کی زندگی سے شعور کے نظام میں داخل ہوگئے تو ان کی دکانیں مستقل طور پر بند ہو جائینگی۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 5, 2019
فواد چودھری کا کہنا تھا فضل الرحمان کی تحریک کے دو بڑے مقاصد ہیں، ایک سیاسی حیثیت کی بحالی جبکہ دوسرا مدارس اصلاحات کو روکنا ہے، بچے شعور کے نظام میں داخل ہوگئے تو ان کی دکانیں بند ہو جائیں گی۔
Comments are closed.