اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نریندر مودی سمجھ رہے ہیں کشمیریوں کو خاموش کرکے انہیں محکوم بنانے کے اپنے ایجنڈے کو حاصل کرسکیں گے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قابض مودی سرکار 75 روز سے مقبوضہ کشمیر کا محاصرہ کیے ہوئے ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ’’شیر پر سوار مودی سمجھتے ہیں کہ وہ 9 لاکھ فوج کے ذریعے کشمیریوں کو خاموش کروا کر قبضہ جمانے کے ایجنڈا حاصل کرسکیں گے‘‘۔
کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی موجودگی پر انہوں نے کہا کہ ‘9 لاکھ فوجی دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے نہیں ہے بلکہ 80 لاکھ کشمیریوں کو دہشت زدہ کرنے کے لیے درکار ہیں‘۔
وزیراعظم نے کہا کہ ‘مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو دنیا دیکھ رہی ہے، مودی اب خوف زدہ ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ جب کرفیو ہٹادیا جائے گا تو وہاں خون ریزی ہوگی جو کشمیریوں کو محکوم بنانے کا واحد راستہ ہوگا۔
Comments are closed.