اسلام آباد: پاکستان اور بھارت کے درمیان کرتارپور راہداری کھولنے کے معاہدے کے مسودہ پر اتفاق کر لیا گیا ہے، دونوں ممالک 23 اکتوبر کو کرتارپور راہداری معاہدے پر دستخط کریں گے۔
سفارتی ذرائع نے نیوز ڈپلومیسی کو بتایا کہ بھارت نے 20 ڈالرز فی یاتری سروس فیس کی وصولی کے پاکستان کے فیصلہ کو تسلیم کرلیا، پاکستان اور بھارت کے درمیان کرتارپور راہدای معاہدے پر 23 اکتوبر کو دستخط کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کی طرف سے وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل برائے جنوبی ایشیا و سارک ڈاکٹر فیصل جب کہ بھارت کی جانب سے ان کی وزارت برائے امور خارجہ کے ترجمان معاہدے پر دستخط کریں گے۔
پاکستان نے بھارت پر واضح کیا کہ کرتاپورراہداری کیسے اقدام ی دنیا میں کہیں مثال نہیں ملتی، بھارت کی طرف سے یاتریوں کے اعدادوشمار اور تفصیلات کی پاکستان کو فراہمی کی آج آزمائشی مشق کی گئی، بھارت کے متعلقہ حکام نے کرتارپور گراؤنڈ زیرو پرآزمائشی طور پر تفصیلات سے پاکستان کو آگاہ کیا۔
Comments are closed.