اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن ان کے منہ سے 3 الفاظ این آر او سننا چاہتی ہے تاہم کرپٹ عناصر کو این آر او دینے کا مطلب ملک سے غداری ہوگا۔
وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ اپوزیشن میرے منہ سے تین الفاظ سننا چاہتے ہیں اور وہ این آر او ہے تاہم میں ان کو کبھی این آر او نہیں دوں گا، ان کو این آر او دینے کا مطلب ملک سے غداری ہوگا، جب تک ان کو ذمہ دار نہ ٹھہرایا جائے ملک ترقی کی راہ پر نہیں آسکتا۔
واضح رہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان حکومت کے خلاف 27 اکتوبر سے آزادی مارچ کے نام سے احتجاجی تحریک چلا رہے ہیں، کراچی سے شروع ہونے والا آزادی مارچ اسلام آباد پہنچ اپوزیشن کے جلسے اور اب دھرنے میں تبدیل ہو چکاہے، مولانا فضل الرحمان وزیراعظم عمران خان کے استعفے اور ملک میں نئے انتخابات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
Comments are closed.